Skip navigation links


 
Click here to view the welcome page in UrduClick here to get Adobe Acrobat ReaderClick here to get Adobe Acrobat Reader

!خوش آمدید

 

واٹر لو ریجن میں خوش آمدید !  یہ ریجن ٹورنٹو، کینیڈا ، کے مغرب میں ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے ،اور 500،000 سے زیادہ لوگوں کا گھر ہے۔  بہت سی شہری اور دیہاتی کمیونیٹیز مل کر واٹر لو ریجن بناتی ہیں ان پر تحقیق کیجیۓ۔  بہت سی تہزیبوں کے لوگ یہاں رہتے ہیں۔   بہت سےہجرت کرنے والوں نے واٹر لو ریجن کو اپنا گھر بنایا ہے ۔

اس ویب سائٹ میں انگلش میں معلومات ہیں جو واٹر لو ریجن میں آپ کی ہجرت کرنے کے فیصلے میں مدد دیں گی ، جب آپ یہاں آ رہے ہوں ، اور واٹر لو ریجن میں ٹہر رہے ہوں۔  ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جب آپ اپنے سفر کا یہ  نیاحصہ شروع کرتے ہیں۔

واٹر لو ریجن کے زیادہ تر لوگ انگلش بولتے ہیں۔ آپ کو کام پر اور روز مرہ کے دوسرے بہت سےمعاملات میں انگش بولنا ہوگی۔  تاہم واٹر لو ریجن بہت سی تہزیبوں اور زبانوں کے لوگوں سے مل کر بنا ہے ، بشمول ان لوگوں کے جو آپ کی زبان بولتے ہیں۔ 

آپ یہ آن لائن ٹولز ترجمہ کرنے کے لۓ استعمال کر سکتے ہیںwww.newcomerswaterlooregion.ca مہربانی کر کے یہ یاد رکھیۓ کہ ترجمہ میں غلطیاں ہو سکتی ہیں۔

 

بہت سے ایسے گروپ ہیں جو واٹر لو ریجن میں نۓ آنے والوں کی مدد کرتے ہیں۔ کچھآپ کی زبان میں بھیخدمات پیش کر سکتے ہیں۔  مندرجہ ذیل تنظیمیں شروع کرنے کے لۓ اچھی جگہ ہیں۔

 

1 ۔ وائی ایم سی اے کراس کلچرل اور امیگرینٹ سروسزکینیڈا میں نۓ آنے والوں کی زبان اور ملازمت کے لۓ جائزہ، کام کی تلاش ،رہنے سہنے اور کاغزات کی تیاری،کمیونٹی کے حوالے،اور نۓ آنے والوں کی کینیڈین میزبانوں سے ملاقات میں مدد دیتی ہے۔  وائ ایم سی اے کے بارے میں مزید معلومات کے لۓ ای میل کریں newcomers@ckwymca.ca  یا جائیں

www.kwymca.org/contribute/immigrant/immigrant.asp   (Kitchener)

www.ymcacambridge.com/immigrantcentre.html  (Cambridge)

 

کچنر میں وائ ایم سی سے رابطہ کرنے کے لۓ:

کنگ سٹریٹ ویسٹ، 800

N2G 1E8 کچنر، اونٹاریو ،

(  فون پر جواب دینے والا انگلش میں جواب دے گا اور ہو سکتا ہے آپ کی زبان نہ بول سکے ) ۔519-579-9622

 

کیمبرج میں وائ ایم سی سے رابطہ کرنے کے لۓ :

ہیسپیلر روڈ ، 258

, N1R 3H3کیمبرج ، اونٹاریو

  ( فون پر جواب دینے والا انگلش میں جواب دے گااور ہو سکتا ہے آپ کی زبان نہ بول سکے) 519-621-1621

 

   2۔ کچنر واٹر لو ملٹی کلچرل سینٹرKWMC نۓ آنے والوں کی کام کی تلاش، ترجمہ اور ترجمانی،رہنے سہنے اور کاغزات کی تیاری اور مشورے میں مدد دیتی ہے۔  

 

مزید معلومات کے لۓ ای میل کیجیۓkwmc@kwmc-on.comجائیں   www.kwmc.on.caیا رابطہ کریں

کنگ سٹریٹ ویسٹ، 102

N2G 1A6کچنر ،اونٹاریو ،

  (فون پر جواب دینے والا الگلش میں جواب دے گااور ہو سکتا ہے آپ کی زبان نہ بول سکے) 519-745-2531

 

   3۔ مینونائٹ کولیشن فار ریفیوجیز(MCRS) - پناہ گزین درخواست گزاروں کی مدد (پناہ گزین جو کینیڈا میں پناہ کی تلاش میں ہوں) پناہ کی درخواست کے عمل، امیگریشن کی کارروائی،رہنے سہنےاور دوسری ضروریات میں مدد دیتی ہے۔ 

 

مزید معلومات کے لۓ ای میل کیجیۓ refugee@mcrs.caجاییۓ یارابطہ کریں

کوئین سٹریٹ سا‏ؤتھ, 58

N2G 1V6 کچنر ، اونٹاریو،

فون پر جواب دینے والا انگلش میں جواب دے گااور ہو سکتا ہے آپ کی زبان نہ بول سکے519-571-1912

 

انگلش میں مزید معلومات کے لۓ جاییۓلوکل امیگرنٹ آرگنائزیشنصفحہ

 

www.newcomerswaterlooregion.ca آپ کرسکتے ہیںہم سے رابطہ( انگلش میں )فون سے یا ای میل سے یا واپس جاییۓ

 

 

اپنی زبان میں مزید ذرائع کے لۓ :

http://wwww.settlement.org/site/CTH/languages.asp   

Can't find what you need? Contact us.
About Us | Comments

© Waterloo Public Library 2009
Region of Waterloo Logo Waterloo Public Library Logo Government of Ontario Logo Citizenship and Immigration Canada Logo Waterloo Region Immigrant Employment Network Logo